ابرنور(Noor Cloud)کی مزید شناخت

ابرنورسسٹم(نورسافٹ ویئرکا آنلائن کاؤنٹر)کمپیوٹری تحقیقاتی مرکز برائے اسلامی علوم(نور)،کے ڈیٹا بیسوں کے مجموعے میں سے ہے۔

 جس نے تمام آپریٹنگ سسٹمز سے نورسافٹ ویئر تک رسائی کو ممکن بنادیا ہے۔ اس ڈیٹا بیس کا کام نور سافٹ ویئر تک رسائی، اور انٹرنیٹ کے ذریعے اور اس کے بغیر پروگراموں کو انسٹال کرنے اور غیر ونڈوز پلیٹ فارم پر چلانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ماضی قریب میں ہی، کمپیوٹروں کو پیشہ ورانہ سافٹ ویئر فراہم کرنے میں بلا مقابلہ آلات سمجھا جاتا تھا۔ نور سافٹ ویئرس بھی اس اصول سے متاثر ہوئے اورکمپیوٹروں اور وینڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ڈیزائن اور تیار کئے گئے۔

ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ آج محققین نور سافٹ ویئر کو اسلامی تحقیقات میں ایک اہم وسیلہ سمجھتے ہیں۔ لہذا، ہم نے صارفین کی سہولت کے لیے دیگر وسائل میں نور سافٹ ویئر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں کمپیوٹری تحقیقاتی مرکز برائے اسلامی علوم(نور)، نے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک راہ حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ مرکز کی مصنوعات کا حجم بہت زیادہ تھا اوراسے چلانے کے لیے مضبوط ہارڈویئر سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے محدودیت کی وجہ سے ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فونز پر ان کی ایپلی کیشن پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔

موجودہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے، ہم نے انٹرنیٹ کا استعمال کیا ہے، جو ان دنوں اکثر جگہوں پر دستیاب ہے، اور ابرنور سیسٹم تیار کیا ہے۔ ابرنور نے انٹرنیٹ نیٹ ورک اور ابر ایگزیکٹیو سافٹ ویئر کی مدد سے صارفین کے لئے نور سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی ضرورت کے بغیر بالکل ویب سائٹ کی طرح سے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

انسٹالیشن گائیڈ پیج پر، آپ ابرنور(Abre Noor) کی خدمات کو مرتب اور استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔