بالای صفحه  

زیادہ پوچھے جانے والے سوالات

کیا ابرنور سروسز کا استعمال مفت ہے؟

جی ہاں، آپ فی الحال ابرنور کی جانب سے فراہم شدہ تمام سافٹ ویئر مفت میں استعمال کرسکتے ہیں۔

کیا نور سافٹ ویئر کو چلانے کے لئے ایک ایگزیکٹیو سافٹ ویئر انسٹال کرنا ضروری ہے؟

نہیں، نور سافٹ ویئر چلانے کے دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں، ایگزیکٹیو سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور سافٹ ویئر براؤزر کے ذریعہ چلتا ہے۔ دوسرے دو طریقوں میں ایگزیکٹیو سافٹ ویئر نصب کرنے کی ضرورت ہے۔

کیا ایگزیکٹیوسافٹ ویئر(ٹول) کو کریک کرنا اور لائسنس خریدنا ضروری ہے؟

نہیں، آپ اسے انسٹال کرنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔

کن آلات میں نورسافٹ ویئر کی خدمات استعمال کی جاسکتی ہیں؟

تمام عام اسمارٹ ڈیوائسز پر نورسافٹ ویئر خدمات کا استعمال ممکن ہے، لیکن 10انچ سے کم اسکرین، اور تصویری ریزولوشن 800x600 سے کم والے آلات و موبائل فونز کے لیے اس کی ترغیب نہیں کی جاتی ہے۔

دوسرے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے براہ راست سافٹ ویئر کیوں نہیں بنائے جاتے؟

چونکہ مرکز کی مصنوعات کا حجم بہت زیادہ ہے اور اسے چلانے کے لیے مضبوط ہارڈویئر سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ان کی محدودیت کی وجہ سے ٹیبلیٹ اور سمارٹ فونز پر ان کی ایپلیکیشن پیش کرنا مقدور نہیں ہے۔

کیا نور سافٹ ویئر کو آف لائن استعمال کیا جا سکتا ہے؟

نہیں، فی الحال یہ خدمات صرف انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

اگر ہم کمپیوٹر ریسرچ سنٹر کے دوسرے ڈیٹا بیس میں پہلے سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں تو کیا ہمیں نئی ​​ممبرشپ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے؟

نہیں، اگر آپ پہلے سے نورمیگز، سمیم نور اور ہمارے دوسرے ڈیٹا بیس استعمال کرنے کے لئے ممبر بن چکے ہیں، تو آپ کو مزید ممبر بننے کی ضرورت نہیں ہے اور آپ اسی اکاؤنٹ کے ذریعہ لاگ ان کر سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو ٹول میں وضاحتیں کیسے درج کریں؟

دی گئی ہدایات کے مطابق یہاں پر عمل کریں۔

میں اپنا پاس ورڈ بھول گیا، اسے کیسے بحال کیا جائے؟

یہاں اپنا ایمیل ایڈریس درج کریں اور اپنا ایمیل دیکھیں۔ آپ اپنے ایمیل میں ارسال شدہ لنک کی مدد سے اپنا پاس ورڈ دوبارہ دریافت کرسکتے ہیں۔

SSLکی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کوSSL سرٹیفکیٹ نامنظور کی مشکل نظر آتی ہے، تو آپ اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے فعال کرسکتے ہیں۔