بسم الله الرحمن الرحيم

ابرِنور بیس (Noor Cloud)
کے قواعد و ضوابط

صارف گرامی:

کمپیوٹری تحقیقاتی مرکز برائے اسلامی علوم(مرکزنور)، ہم پیشا پیش اپنے ان تمام صارفین جو سافٹ ویئر بنانے والے اداروں(منجملہ مرکز نور)کی مالکیت کے مادی اور روحانی حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور اس مرکز کے تیار کردہ محصولات کے استعمال کی شرائط پر کومدنظر رکھتے ہیں، مرکز نور ایسے افراد کا انتہائی شکرگزار ہے۔

اہم نوٹ: برائے مہربانی مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کا غور سے مطالعہ کریں؛ کیونکہ آپ کے "ابرِ نور" ڈیٹا بیس کے مستمر استعمال کا مطلب ذیل میں دئے گئے تمام شرائط و ضوابط کا مطالعہ اور انھیں قبول کرنا ہے، اور اگر آپ ان شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو یہ ڈیٹا بیس استعمال کرنے کا حق نہیں ہے۔

مندرجہ ذیل قواعد میں "بیس" سے مراد "ابر نور بیس"،"نور سافٹ ویئروں کا آن لائن کاؤنٹر" اور "نور" سے مراد "اسلامی علوم کی کمپیوٹری تحقیقات کا مرکز"(مرکزنور) ہے۔

۱۔ ڈیٹا بیس پر نافذ قوانین:

اس ڈیٹا بیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ آئین کی بنیاد پر ڈیزائن اور لانچ کیا گیا ہے اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے مادی اور روحانی مالکیت اور تجارتی ٹریڈ مارک کے قوانین کی حمایت حاصل ہے۔

۲۔ شرائط کا دائرہ:

یہ شرائط و ضوابط ڈیٹا بیس کے استعمال اور ڈیٹا بیس کے فنی ڈھانچے اور اس پر اپ لوڈ کئے گئے یا اس ڈیٹا بیس کے ذریعے دستیاب کیے گئے کسی بھی ڈیٹا پر نظارت کرتے ہیں۔

۳۔ آپ کو اجازت:

" نور"، ڈیٹا بیس اور اس میں فراہم شدہ سافٹ ویئر کے مالک کے طور پر، آپ کو غیر اختصاصی، اور ناقابل انتقال اجازت دیتا ہے کہ آپ متعلقہ محدودیتوں کے ساتھ، ڈیٹا بیس کو علمی، ذاتی، اور غیر تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کریں۔

۴۔ استعمال کی محدودیتیں(پابندیاں):

۱۴۔ ہر صارف صرف ایک ہی اکاؤنٹ رکھ سکتا ہے، صارف کو چاہئے تکراری اور جعلی اکاؤنٹس بنانے سے پرہیز کرے۔ اگر کوئی صارف اس دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے تو، ڈیٹا بیس ایسے صارف کے اکاؤنٹ کو ہمیشہ یا کچھ مدت کے لیے بلاک کر سکتا ہے۔

نوٹ: اس ڈیٹا بیس کے صارفین اپنا اکاؤنٹ صرف اپنے قریبی رشتہ داروں کو تحقیقی، اور غیر تجارتی استعمال کے لیے دے سکتے ہیں، اور انھیں اپنا اکاؤنٹ دوسروں کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

2۴۔ کسی بھی غیر قانونی مقصد یا بیان کردہ شرائط و ضوابط کے خلاف ڈیٹا بیس کا استعمال منع ہے اور ہر طرح کے غیر قانونی استحصال کا ذمہ دار صارف ہوگا۔

اس ڈیٹا بیس اور اسکے ذیلی مجموعوں(سیٹپس) میں کسی طرح کا تجاوز، ریورس انجینیرنگ، کسی بھی سافٹ ویئر یا ٹیکنالوجی پر کسی طرح کا عمل درآمد، مرتب سازی وغیرہ سب ممنوع اور جرم ہیں اور قانونی کارروائی کے زمرے میں آتے ہیں۔

۴۴۔ ڈیٹا بیس پر فراہم شدہ مواد اور سافٹ ویئرس، بشمول تحریری مواد، آڈیو، ویڈیو، لوگو اور اختصاصی آرم یا اس سنٹر کی استعمال شدہ کسی طرح کی دوسری معلومات کو( روحانی مالکیت کے قوانین کے مطابق)مرکز تحقیقات کمپیوٹری برائے اسلامی علوم اور مصنفین کی تحریری اجازت اور منظوری کے بغیر مکمل، ناقص، آن لائن یا آف لائن، مفت غیر مفت، کسی بھی صورت میں ترمیم یا شائع نہیں کیا جاسکتا۔ 

۵۴۔  ڈیٹا بیس میں فراہم شدہ سبھی سافٹ ویئروں کے تمام مادی اور روحانی حقوق اور مفادات اختصاصی طور پر "نور" کے لیے محفوظ ہیں۔ اور ان حقوق میں مجموعی طور پر سافٹ ویئر اور اس کے اجزاء شامل ہیں(جبکہ ان اجزاء میں خاص طور پر انکے حق نشر کی تصریح  نہ کی گءی ہو) اور سافٹ ویئر میں استعمال ہونے والے فنی اور تحقیقی طریقے، الیکٹرانک متون، متنی اور غیر متنی میٹا ڈیٹا، الفاظ کی اعراب گذاری، علامت گذاری متن(فارمیٹ)، نصوص کی افزودگی اور تصحیح، مختلف فہرستیں، آوازیں، تصاویر، فلمیں، انیمیشن، نقشے، ماڈل، اعداد و شمار اور ڈسپلے ٹیبل، صفحات کی گرافک، ڈیزائن اور ان میں سے ہر ایک کے اجزاء اور پروگرام کے ٹکنیکی وسائل اور اس کے اجزاء؛ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے منظور شدہ کاپی رائٹ، تولید و تقسیم کے قوانین اور بین الاقوامی معاہدے اس کا سپورٹ کرتے ہیں۔

۶۴۔  صارف محترم کو سافٹ ویئر سے کتاب یا دیجیتال وسائل کے کچھ حصے کو نکال کر اسے مستقل طور پر یا کسی دوسرے سافٹ ویئر میں کاپی کرکے اسے فروخت کرنے، یا تحفتا دینے، یا کسی بھی طرح سے بڑے پیمانے پر تقسیم اور اشاعت، یا ڈیجیٹل اور فزیکل پرنٹنگ و اشاعت کرکے، دوسروں کو دستیاب کرنے یا تجارتی یا اشتہاری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

۷۴۔ چونکہ نور کے بیسز میں دستیاب زیادہ تر آثار کے مادی اور روحانی حقوق ذاتی اور قانونی افراد کی ملکیت ہیں اور نور سنٹر نے انہیں آثار کے مالکان یا متعلقہ پبلشرز کی اجازت سے استعمال کیا ہے۔ لہٰذا، صارفین کو اس بات کی طرف توجہ رکھنا چاہیے کہ ڈیٹا بیس میں شائع ہونے والے وسائل کا غیر مجاز استعمال نہ صرف قانونی اور شرعی لحاظ سے اس مرکز کے حقوق کی نفی ہے، بلکہ کتابوں اور متعلقہ علمی اور ثقافتی وسائل، اس کے ناشرین اور مصنفین کی مادی اور روحانی ملکیت کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اور یہ "مصنفین اور صاحبان ہنر افراد کے حقوق کی حفاظت سے متعلق- منظور شدہ 1348" کے قانون کے مطابق ہے، اور تخلف کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔

۸۴۔ اس ڈیٹا بیس(نور) کے سافٹ ویئر کو "نور" کے ذریعے فراہم کردہ فارمیٹس کے علاوہ فراہم کرنا – منجملہ موبائل فارمیٹ اور نیٹ ورک اور مجازی فارمیٹس میں سافٹ ویئر فراہم کرنا... - "نور" کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور غیر قانونی ہے، اور مذکورہ سافٹ ویئر کی کوئی بھی پیشکش خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، فقط "نور" کے لئے مخصوص ہے۔

۹۴۔  اگر آپ نے اپنی تحقیق، مضمون نویسی، کتاب یا تھیسیز کے لیے ایک یا مزید سافٹ ویئر اور خدمات یا اس کے ٹولز کا استعمال کیا ہے، تو اپنی تحقیقی تخلیق کے "شکریہ نامہ" یا "حوالہ جات" کے بخش میں سافٹ ویئر کا ذکر ضرور کریں۔ ہماری تجویز ہے کہ درج ذیل عبارت کے مطابق حوالہ دیں۔

"اس کتاب/مضمون/مقالہ/میگزین/تھیسیز/تصنیف/ کی اشاعت میں، سافٹ ویئر۔۔۔ (سافٹ ویئر کا نام) کا استعمال کیا گیا ہے۔"

واضح رہے کہ ایک منبع سے ماخوذ آپ کے اقتباسات کے کل صفحات کی تعداد 30 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

۱۰۴۔ عربی عبارتوں کی اعراب گذاری "نور" کے عربی شعبہ کے محققین کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہیں اور اس کا اختصاصی مالک "نور" ہے۔ نور کے اقتباسات کا غیر علمی اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال منع ہے۔

5. نور ڈیٹا بیس استعمال کے مجوز کے لئے ادروں کی ذمہ داریاں:

۱۵۔  تمام ادارہ جات اور کمپنیاں جو معاہدے کی فریق ہیں انکی ذمہ داری ہے کہ ڈیٹا بیس میں رسائی کا دائرہ جو انکے اختیار میں دیا گیا ہے وہ اپنے صارفین کو اسی دائرہ کار کے مطابق رسائی فراہم کریں تاکہ اسکی نگرانی اور ٹریک ممکن ہوسکے، اور یہ واضح رہے کہ معاہدے کا فریق ادارہ اپنے صارفین کی جانب سے مجوزہ قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہوگا۔

نوٹ: متفقہ ضوابط کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں، بیس یکطرفہ طور پر معاہدہ کو توڑ سکتا ہے۔

۲۵۔  ڈیٹا بیس تک رسائی ان اداروں اور کمپنیوں کے مخصوص "آئی، پی" ("IP") کے ذریعہ کی جاتی ہے جو خود ان ہی کے ذریعہ فراہم کی گئی ہیں۔

6. مجوز استعمال کے مقابل، بیس کے مجاز صارفین کی ذمہ داریاں:

۱۶۔  صارفین اپنے یوزرنیم اور پاس ورڈ کی حفاظت کے پابند ہیں۔

۲۶۔ کاپی رائٹ قانون اور ڈیٹا بیس کے قواعد و ضوابط کی ہر طرح کی خلاف ورزی سے ممبرشپ منسوخ ہوجائے گی۔

۳۶۔  شریعت اور اسلامی جمہوریہ کے آئین کے خلاف کسی بھی رائے کا اندراج کرنا جرم شمار ہوگا اور ڈیٹا بیس اسے حذف یا ترمیم کرسکتا ہے۔

۷۔  ذاتی حقوق کا تحفظ (پرائیویسی):

نوربیس، صارفین کی ذاتی معلومات اور پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اپنے کو ذمہ دار سمجھتا ہے، اور اسکے نفاذ کے لئے پرعزم ہے، اور اس ڈیٹا بیس میں رسائی کی غرض سے رجسٹرڈ تمام لوگوں کی تفصیلات پر کسی دوسرے کی رسائی نہیں ہوسکتی۔

۸۔  شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی:

صارف کی طرف سے مذکورہ شرائط و ضوابط میں سے کسی ایک کی بھی عدم رعایت، اس سائٹ کو استعمال کرنے کے جواز کے خاتمہ کے مماثل ہے، اور شخص متخلف سائٹ یا کسی دوسرے ممکنہ ذاتی اور قانونی شخص کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کا ذمہ دار ہوگا۔

۹۔ قوہ قھریہ، آفات اورغیر متوقع فنی حالات:

ایسے حالات میں جہاں جبری حالات، آفات اور غیر متوقع فنی وضعیت کی وجہ سے بیس کنٹرول سے باہر ہو، ایسے حالات میں بلکہ جب تک مذکورہ حالات برقرار رہیں بیس معاہدے کے تحت، اپنی لازم الاجرا ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے معاف رہے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضروری توجہات:

• مذکورہ بالا مطالب کے علاوہ، "1379 میں منظور شدہ کمپیوٹر سافٹ ویئر تخلیق کاروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون" کی دفعات پرعمل کرنا لازم ہے، اور صارفین کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

"نور" مصنفین اور ناشرین کے مادی اور روحانی ملکیت کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ایک علیحدہ معاہدہ کرکے، سافٹ ویئر، ڈیٹا بیس اور ان کی تقسیم اور تولید کے لئے ذاتی یا قانونی افراد کو درکار وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

• حقیقی یا قانونی افراد اس مرکز اور اس کے ڈیٹا بیس کو متعارف کرانے کے لئے بیس کے لوگو یا متعلقہ علامتوں کو ویب کی فضا یا سوشل نیٹ ورکس میں استعمال کر سکتے ہیں۔

کسی طرح کے ابہام یا سوال کی صورت میں کمپیوٹری تحقیقاتی مرکز برائے اسلامی علوم کے امور صارفین سے ۰۰۹۸۲۵۳۲۹۳۶۲۷۱ پر رابطہ کریں یا support@noorsoft.org پر ای میل بھیجیں۔

شکریہ

کمپیوٹری تحقیقاتی مرکز برائے اسلامی علوم(نور)